سندھ میں کورونا مزید 35 زندگیاں نگل گیا ، تعداد 6910 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا مزید 35 زندگیاں نگل گیا ، تعداد 6910 ہو گئی
سندھ میں کورونا مزید 35 زندگیاں نگل گیا ، تعداد 6910 ہو گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 35 مریض انتقال کرگئے جبکہ 932 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1232 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9751 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 932 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 9.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں35 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6910 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 55 لاکھ 44 ہزار 222 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 4 لاکھ 32 ہزار 388 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1232 مریض صحتیاب ہوئے، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 375012 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 86.7 فیصد ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت 50466 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 49453 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 973 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ867 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 932 نئے کیسز میں سے437 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع وسطی 149، ضلع شرقی 140،ضلع جنوبی 52، ملیر 44، کورنگی 36 اور ضلع غربی میں سے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 120، شہید بے نظیر آباد 49، بدین 45، سانگھڑ 44، سجاول 33، خیرپور 28، ٹنڈو محمد خان 25، میرپور خاص اور ٹنڈو الہ یار 20 ۔ 20، تھر پارکر 19، مٹیاری اور عمر کوٹ 14۔ 14، جامشورو 13، دادو 5، نوشہرو فیروز4، کشمور اور ٹھٹھہ 2 ۔ 2، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور قمبر میں 1۔1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر قبضہ کے بعد دوحہ میں طالبان وفد سے بھارتی حکام کی ملاقات

Related Posts