شیخ رشید اور مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات طے پا گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Sindh and Home Minister will meet tomorrow

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات طے پا گئی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات کل صبح ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سندھ کی وزارت داخلہ کا قلمدان بھی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں:امن و امان کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم کی شیخ رشید کو سندھ کے دورے کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج شام کراچی پہنچیں گے اورہیڈ کوارٹر میں امن وامان سے متعلق اہم ترین اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں شرکت کے لیے پولیس سمیت دیگر تمام اداروں کورینجرز ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پروزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سندھ کے دورے کی ہدایت کرتے ہوئے امن و امان پر تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس سندھ میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے مجھے سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts