اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سےگفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، نگراں وزیراعظم
اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا تھا اور آج ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ سماعت کرے گا۔