اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی کو خیبر پختونخوا کے علاقے رشکئی کے قریب حادثہ پیش آیا، تاہم چیف جسٹس گلزار احمد حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کوہاٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چیف جسٹس اور ان کی گاڑی محفوظ رہی۔
حادثے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد گزشتہ روز 11 مارچ کو انتقال کرگئے تھے۔ عمر خان آفریدی کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گیلانی کو شکست، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب