مقدمات کی سماعت متاثر، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کا بینچ ڈی لسٹ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کرینگے، چیف جسٹس
آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کرینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کردیا گیا جس سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوگی۔ بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر مقدمات بھی ڈی لسٹ کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کا اعلان تو کیا گیا تاہم وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان کے تشکیل دئیے گئے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہوئے، بینچ نے آج 12 مقدمات کی سماعت کرنا تھی، جو مؤخر کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی ڈی لسٹ کی گئی ہے۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ کو بھی ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 2 کے تمام مقدمات کی سماعت اب جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بینچ کرے گا۔ نئے بینچ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی جاری کردی۔ سپریم کورٹ کے 3 بینچز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جن میں بینچ نمبر 2، 3 اور 4 شامل ہیں۔

چیف جسٹس اور دیگر 2 ججز پر مشتمل بینچ ڈی لسٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ تشکیل نہیں دی گئی، تاہم بینچ نمبر 3 میں جسٹس منصور شاہ، جسٹس عائشہ ملک ، جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

بینچ نمبر 4 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بینچ ون کی کاز لسٹ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناسازی کے باعث منسوخ ہوئی۔

Related Posts