عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے فریقین صبر سے کام لیں، چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے فریقین صبر سے کام لیں، چیف جسٹس
عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے فریقین صبر سے کام لیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے منگل کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ شروع کردی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والی فریقین سے کہا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ کا مطالبہ تاخیری حربے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے فریقین سے کہا کہ وہ کچھ صبرکا مظاہرہ کریں۔

اس کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تمام فریقین کو ہائی پروفائل کیس میں منصفانہ فیصلے تک پہنچنے میں عدالت کی مدد کرنے کی کھلی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے کے خلاف سماعت تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دوبارہ سماعت شروع کی۔

سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر اور پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ بائیکاٹ ہونے کی وجہ سے وہ سماعت میں شریک نہیں ہوں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت میں کوئی قانونی بنیاد پیش نہیں کی گئی۔ دلائل صرف پارٹی سربراہ کی ہدایات کے حوالے سے پیش کیے گئے۔ عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ موجودہ کیس میں فل بنچ کی ضرورت نہیں ہے۔

چیف جسٹس بندیال نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ پارٹی قانون سازوں کو ہدایت کون دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا۔”اس معاملے میں مزید دلائل کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اس کیس کو جلد از جلد سمیٹنے کو ترجیح دیں گے،“۔

چیف جسٹس بندیال نے پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر سے کہا کہ قانونی سوالات پر عدالت کی مدد کریں ورنہ ہم خود کو بنچ سے الگ کر لیں گے۔

سماعت دوبارہ شروع ہونے کے بعد سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس روسٹرم پر آگئے۔

Related Posts