چکن وائرس کا خدشہ: کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چکن وائرس کا خدشہ: کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع
چکن وائرس کا خدشہ: کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع

کراچی:چکن وائرس کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں چکن کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی ہے۔

شہر قائد میں مرغی کا گوشت 480روپے کلو سے کم ہوکر 350روپے کردیا گیا ہے، شہر میں کلیجی اور پوٹے کے بغیر گوشت 350روپے میں فروخت ہورہا ہے،قیمتیں کم ہونے کے باوحود مرغی کے گوشت کی خریداری میں شہریوں کی عدم دلچسپی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جس میں مرغی کرونا جیسی علامات کا شکار ہو کر مرجاتی ہے۔ماہرین کے مطابق مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھتی کوریزا نامی بیماری پھیل رہی ہے۔

اس بیماری سے متاثر ہونے والی مرغیوں کی حالت کرونا کے مریض کی طرح ہوتی ہیں، جس میں انہیں نزلہ، زکام، کمزوری اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پڑ تا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بیماری کے انسانوں میں منتقل ہونے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ کوریزا بیماری پھیلنے کے باعث کراچی کے بیشتر پولٹری فارم مالکان نے بند کردیئے ہیں۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال کے مطابق یہ بیماری ایک دم پاکستان میں نہیں پھیلی بلکہ امریکا سمیت دیگر ممالک کی مرغیوں میں بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے جب پولٹری فارم مالکان اور ایسوسی ایشن مرغی کے گوشت کی قیمتیں از خود بڑھاتی ہے، تب برڈ فلو کی صورت میں قدرتی آفات آتی ہیں، جس کے بعد قیمتیں پندرہ روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس بیماری کے حوالے سے آگاہی پھیلائی اور عوام کو خبردار کیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں، کوریزا کراچی سمیت پورے ملک کی مرغیوں میں پھیل چکی ہے۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ کوریزا سے متاثرہ مرغی نڈھال ہوتی ہے اور وہ ایک ہی جگہ پر پڑے پڑے مر جاتی ہے، اکثر مرغی کے پکوان فروخت کرنے والے یہ مردہ مرغی خریدتے ہیں، اس لیے خدشہ ہے کہ ٹھنڈی مرغیوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔

اُن کا شہریوں کو مشورہ تھا کہ وہ دکان پر پہلے سے رکھا گوشت نہ خریدیں بلکہ اپنے سامنے مرغی کو ذبح کروائیں، اگر ایک شخص نہیں کرسکتا تو دو لوگ مل کر ایک مرغی ذبح کرواسکتے ہیں۔تاکہ احتیاطی تدابیر ممکن ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے مرغی اور گوشت افغانستان برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

Related Posts