کراچی میں چھیپا ویلفیئر اور ایدھی فاؤنڈیشن نے تجہیزو تکفین بند کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 killed in Karachi cold

کراچی میں چھیپا ویلفیئر اور ایدھی فاؤنڈیشن نے تجہیز و تکفین کے تمام تر کام بند کردئیے ہیں جن میں میت کو غسل دینا، کفن دفن اور سرد خانے شامل ہیں۔

چھیپا ویلفیئر نے تجہیز و تکفین کا کام بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ یہ اقدام کورونا وائرس کے پیشِ نظر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔

ترجمان چھیپا ویلفیئر کا کہنا تھا کہ غسل و کفن خانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جسے حالات بہتر ہونے پر کھول دیں گے۔

ایدھی فاؤنڈیشن پہلے ہی تجہیز و تکفین کا کام بند کرچکی ہے۔ چند روز قبل ایدھی ویلفیئر نے بیان جاری کیا کہ یہ اقدام مجبوری میں اٹھایا گیا، میتوں کو غسل دینے کے لیے ہم پر دباؤ نہ ڈالا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  فلاحی تنظیم ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی نے کورونا  وائرس کی روک تھام کےلئے ایران میں حفاظتی اقدامات کے لیے 3  کروڑ 15 لاکھ روپے  کا چیک ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصلر کے حوالے کردیا۔ 

کرونا وائرس اس وقت تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ ہر ملک اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے مصروف ہے پاکستان کے ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران میں بھی یہ وباء پھیل چکی ہے۔

اس ناگہانی آفت سے نمٹنے  کےلئے ایران میں بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے پاکستان کی سب بڑی فلاحی تنظیم ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی نے 19 روز قبل یہ قابلِ تعریف قدم اٹھایا۔ 

مزید پڑھیں:  فیصل ایدھی کی ایران کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ کی امداد

Related Posts