کراچی میں امتحانات مذاق بن کر رہ گئے، نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں امتحانات مذاق بن کر رہ گئے، نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ
کراچی میں امتحانات مذاق بن کر رہ گئے، نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

کراچی میں امتحانات مذاق بن کر رہ گئے، نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں طلبہ و طالبات سے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جارہا ہے، اس دوران نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

قبل ازیں واٹس ایپ کے ذریعے پرچے کی خریدوفروخت اور امتحان سے قبل پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ سندھ میں نقل کا رجحان عروج پر ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوگیا۔

سندھ کے شہر نواب شاہ میں نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے فروخت کیا جانے لگا۔ تعلیم کے میدان میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

آج سے 3 روز قبل نواب شاہ میں واٹس ایپ کے ذریعے نویں جماعت کا ریاضی کا حل شدہ پرچہ 1 سے2 ہزار روپے میں بیچا جانے لگا۔ طلبہ حل شدہ پیپر خرید کر استعمال کرنے لگے۔

مزید پڑھیں: نواب شاہ، نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان کے وقت سے قبل آؤٹ

جولائی کے دوران بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی بد ترین کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، دسویں کے بعد نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل آؤٹ ہوگیا۔

رواں ماہ 8 جولائی کے روز میٹرک سائنس گروپ کے تحت نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ صبح 9 بج  کر 15 منٹ پر امتحان سے 15 منٹ قبل آؤٹ ہوا۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا، تاہم یہ پرچہ سوا 9 بجے سوشل میڈیا پر نظر آنے لگا۔

مزید پڑھیں: بورڈ کی بد ترین کارکردگی، دسویں کے بعد نویں کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ

اس سے قبل دسویں کلاس کے فزکس اور ریاضی کے پرچے آؤٹ ہونے، امتحانی مراکز میں تاخیر سے پرچہ پہنچنے اور سندھ میں کھلے عام نقل کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

میٹرک امتحانات میں نقل مافیا رواں سال بھی سرگرم ہوچکی ہے، میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

Related Posts