بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بلے بازوں کی دھوکے بازی کو کنٹرول کرنے کے لیے انوکھا قانون متعارف کروا دیا۔
بھارتی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بلے بازوں کے لیے نیا اصول وضح کرکے مشکلات پیدا کردیں۔
بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سیزن 2025 کے لیے نیا اصول لاگو کیا ہے جس کے تحت ایمپائر اور آفیشلز کھلاڑیوں کے بلے کا جائزہ لے پائیں گے۔
بی سی سی ائی کے وضح کردہ نئے اصول کے مطابق امپائرز اور میچ آفیشلز یہ کام میچ کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں، اس کیلئے انہیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام بلے بازوں کی جانب سے بیٹ کی اضافی موٹائی اور چوڑائی روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی قوانین کے تحت بلے چوڑائی 4.25 انچ، گہرائی 2.64 انچ، کنارے 1.56 انچ سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔
کرکٹ بیٹ کو چیک کرنے کے لیے پیمائش کا آلہ استعمال کیا جاتا ہے، بلےباز کو بیٹنگ سے پہلے اس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا، اگر پیمائش زیادہ ہوئی تو جرمانہ یا پابندی ہوسکتی ہے۔