سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے سستی گیس مل جائے گی، مصدق ملک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے سستی گیس مل جائے گی، مصدق ملک
سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے سستی گیس مل جائے گی، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے ہمیں سستی گیس مل جائے گی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا تیل اور آذربائیجان کی سستی گیس ملنے سے توانائی کی صورتحال بہتر ہو گی،ملک کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر ایل این جی کا بوجھ رہتا ہے آنے والے وقت میں وہ بھی ختم کر دیں گے، ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی جلد ہی صفر کر دیں گے، اس وقت ملک کو امید کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بڈنگ کے ذریعے کنوؤں کی کھدائی کا کام شروع کیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، روس کی تیل کی دوسری بڑی شپمنٹ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ سٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، ہر وہ تیل کی کمپنی جو صحیح اور بہتر کام کرتی ہے ملک میں کام کرے گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے 3 ٹاسک دیئے تھے جن میں توانائی بحران بھی شامل ہے، وزیر اعظم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایکنک اجلاس، اربوں روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

مصدق ملک نے کہا ہے کہ آذربائیجان ہمیں ہر مہینے سستی گیس دے گا، ملک میں گیس کے بحران کا بھی حل نکال لیا ہے،تیل کے ٹریڈرز کو پاکستان میں اپنا اکاؤنٹ کھولنا ہو گا، اقدام سے ایل سی کھولنے کے مسائل کم ہوں گے، گیس فراہمی کے شیڈول پر عملدرآمد کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔

Related Posts