لاہور: ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا گیا۔
اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی، انہیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔
دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مہنگائی کنٹرول کرنا بڑا چیلنج، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے۔ عائشہ غوث پاشا
اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
خیال رہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔