چوہدری محمد یٰسین پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری محمد یٰسین پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب
چوہدری محمد یٰسین پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب

اسلا م آباد:پاکستان ورکرز فیڈریشن کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس زیرصدارت آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری و ضلعی صدر PWF ٹکا خان لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں پاکستان بھر سے 435 ٹریڈیونینز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈیشن کے نئے عہداروں کے چناؤ کیلئے انتخاب کا آغاز ہوا۔جس میں سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کا نام جنرل سیکرٹری،چوہدری نسیم اقبال کا نام صدر اور عبدالسلام بلوچ کا نام چیئرمین کیلئے نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے فیصلہ کیا کہ کیونکہ چوہدری محمد یسین،چوہدری نسیم اقبال اور عبدالسلام بلوچ کی مزدوروں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اور تما م شرکاء نے تینوں نمائندگان کو بلامقابلہ منتخب کرلیا۔

اس موقع پر نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان بھر کے مزدوروں کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

میری زندگی کا مشن مزدوروں کی بلاتفریق خدمت ہے جس میں آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔پاکستان بھر کے مزدوروں نے ہمیں بلامقابلہ منتخب کر کے جو عزت بخشی ہے انشاء اللہ ہم پوری محنت اور لگن سے ملک بھر کے مزدوروں کیلئے دن رات کام کریں گے۔ملک بھر کے مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدوریونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی صابر،ودیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کا پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مرکزی جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہونا انکی مزدوروں کیلئے خدمات کا اعتراف ہیں۔

Related Posts