نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کا 19 سال پرانہ کھاتہ کھول لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chaudhry brothers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت نے نیب کے اختیارات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ،ق لیگ کے رہنما اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے موجودہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے ۔

نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے دے چکی ہیں ، انہوں نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سے قبل بھی نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو انیس سال پہلے بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ،ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کے 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: نیب قوانین کو آج سے نہیں 2000 سے بھگت رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

قومی احتساب بیورو کے گزشتہ اجلاس میں چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چوہدری برادران کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس کی تحقیقات کی منظوری دی تھی چوہدری برادران کے خلاف 28 پلاٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق انکوائری بھی بند ہوچکی ہے۔

Related Posts