کراچی: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور حیران کن طور پاکستان میں انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر جیسے مقبول سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے زیادہ استعمال کی جا رہی ہے۔
انٹرنیٹ سروسز اور ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والی سروس similarweb کی فہرست میں پاکستان میں مقبول ترین سائٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
فہرست کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے مقبول ترین ویب سائٹس میں اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی) کی ویب سائٹ 7 ویں نمبر پر ہے، اس کے مقابلے میں انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں جبکہ ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔
ٹوئٹر نے بلیو سبسکرائبرز کیلئے ٹوئٹ ایڈٹ کرنے کا دورانیہ بڑھادیا
عالمی سطح پر اوپن اے آئی کی ویب سائٹ 17 ویں نمبر پر ہے جس پر مئی کے مہینے میں ایک ارب 90 کروڑ وزٹ کیے گئے،اس ویب سائٹ کا وزٹ کرنے والے 81 فیصد سے زیادہ افراد کی عمریں 18 سے 44 سال کے درمیان ہیں۔