کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔
اداکارہ نے جو تصاویر پوسٹ کی ہیں اس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، جو اقراء عزیز کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پران کے چاہنے والوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ گوہر خان کی شوہر کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب آمد