شارلیز تھیرون نے آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر مردوں کا بڑا فراڈ بے نقاب کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Charlize Theron slams celebrity dating scene
wallpaperflare

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شارلیز تھیرون نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران آن لائن ڈیٹنگ کی دنیا میں اپنے مختصر تجربے کا بےباک انداز میں تذکرہ کیا۔

انہوں نے مشہور پروگرام واچ واٹ ہیپنرز لائیو میں اینڈی کوہن سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی کئی مشہور شخصیات کے لیے مخصوص ڈیٹنگ ایپ کا استعمال کیا تھاتاہم یہ تجربہ ان کے ماڈل ایلکس دیمتریجیویچ سے تقریباً دو سالہ تعلق کے خاتمے کے بعد ہوا۔

شارلیز نے بتایا کہ اگرچہ وہ اس ایپ پر موجود ہیں مگر اس کا استعمال بالکل نہیں کرتیں۔ ان کے بقول یہ سب کچھ ایک مذاق لگتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی مرد اپنی تصویر لگاتا ہے اور خود کو کسی کمپنی کا سی ای او ظاہر کرتا ہے لیکن وہ سی ای او دراصل کچھ بھی نہیں ہوتا۔

شارلیز نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ ایسے مردوں سے ملاقات کرتی ہیں تو وہ بلا جھجک ان سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے اپنی پروفائل پر یہ سب کیوں لکھا؟ اور صاف کہہ دیتی ہیں کہ مجھے یہ سب بالکل پسند نہیں۔

اگرچہ شارلیز تھیرون نے شادی نہیں کی لیکن ان کے چند معروف تعلقات ضرور رہے ہیں جن میں اداکار کریگ بیئیرکو، اسٹورٹ ٹاؤن سینڈ اور شان پین شامل ہیں۔

اب وہ اپنی زندگی میں مادری کردار اور فلاحی سرگرمیوں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں جنہیں انہوں نے جنوبی افریقہ سے گود لیا تھا۔ شارلیز تھیرون افریقہ آؤٹ ریچ پروجیکٹ کی بانی بھی ہیں جو 2007 میں قائم کیا گیا اور افریقہ بھر میں نوجوانوں کی مدد کرتا ہے۔

اپنے ایک سابقہ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے اس مشن کا محرک وہ نوجوان ہیں جنہوں نے شدید حالات میں بھی جینے کا حوصلہ برقرار رکھا ہے۔

Related Posts