راولپنڈی،سلطان پورہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،سلطان پورہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے
راولپنڈی،سلطان پورہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے

راولپنڈی:سلطان پورہ میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوگئی، علاقے میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا، گلیوں میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن گلی سے گزرنے والی خواتین سے زبردستی نقدی زیورات اور موبائل فون چھین لئے جاتے ہیں۔

علاقے میں غیر قانونی تعمیرات بھی دھڑلے سے جاری ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا کو متعدد مرتبہ پانی کی فراہمی کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا جبکہ تھانہ وارث خان کو جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے حوالے سے درخواستیں دی ہیں کہ علاقے سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جائے اورجرائم کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

علاقے میں جرائم پیشہ افرادگلیوں میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں اور موقع ملتے ہی محلے والوں کو لوٹ لیا جاتا ہے، جبکہ علاقے میں بغیر نقشے کے تعمیرات کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کا ٹینکر تین ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے،ہم غریب لوگ ہیں ہم لوگوں میں اتنی سکت نہیں کہ ہم لوگ 3000کا ٹینکر خرید سکیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اورامن و امان کی صورت حال بہتر بنائی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

Related Posts