شہرِ قائد میں آج تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے یکم مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے بارشوں کا سبب بحیرہ عرب میں ہوا کا کمزور دباؤ اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہے۔

مزید کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈان سے پاک فضائیہ کا طیارہ 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

اس کےعلاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

Related Posts