کراچی میں کل سے 11 جولائی تک بارشوں کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کراچی میں 7 سے 11 جولائی کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ اس وقت خلیج بنگال پر ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوا کا یہ دباؤ گجرات آیا تو کراچی میں 7 سے 11 جولائی کو بارش متوقع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ پہلے اسپیل کے دوران کراچی میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔جواد میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سب سے زیادہ 291 ملی میٹر ریکارڈ

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، جس سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts