پاکستان میں بدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروزبدھ کو چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت ہو گا، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کل بروزب دھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔
کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی آج چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔