چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ گروپ بی کا آخری میچ تھا۔ فوٹو پاک میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کو ایڈن مارکرم نے لیڈ  کیا جبکہ انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں تھی۔

افریقہ کی اننگز

ساؤتھ افریقہ کی طرف سے رسی وین ڈیر ڈوسن 72 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن سے 64 رنز ،ریان رکیلٹن نے 27 رنز بنائے اور ٹرسٹن اسٹبس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ نے 180رنز کا ہدف29.1 اووز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشیدنے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ اننگز

قبل ازیں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا، انگلینڈ کا آغاز ہی مایوسی کن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی سمتھ صفر پر پویلین روانہ ہو گئے، چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹر شپ قائم کی مگر بعدازاں ہیری بروک بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی مگر 39 کے انفرادی سکور پر ان کی بھی ہمت جواب دے گئی اور وہ ملڈر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بلے باز لیام لیونگسٹون بھی کپتان جوز بٹلر کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے اور 9 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کلاسن کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے، یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم38.2 اوورز میں 179رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے 3، ملڈر 3، مہاراج 2، لنگی نگیڈی، کاگیسو ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts