چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا، اتوار کو کراچی میں کہاں کہاں بڑی اسکرینز لگیں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Champions Trophy: Sindh govt to set up big screens for Pak vs India match at these locations

سندھ حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے میچ کی لائیو نشریات کے لیے صوبے کے مختلف عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام سندھ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جس کی تصدیق سندھ کے وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے کی ہے۔

ان مقامات پر میچ دیکھنے کی سہولت دستیاب ہوگی،کراچی میں سی ویو اورسندھ یوتھ کلب، گلستانِ جوہرجبکہ حیدرآبادکے نیاز اسٹیڈیم، خیرپورکے متحدہ کرکٹ گراؤنڈ، ٹنڈو محمد خان،میہڑاور گھوٹکی میں بھی بڑی اسکرینز لگائی جائینگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا جائے گا کیونکہ بھارت نے میزبان ملک پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان نے بدھ کے روز ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہار دیا تھا جبکہ بھارت نے جمعرات کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جیت لیا۔

آج کے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گے، جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Related Posts