چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج راولپنڈی میں مدمقابل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Champions Trophy: Australia to face South Africa today in Rawalpindi

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آج راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور اپنے ابتدائی میچز میں فتح حاصل کر چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو ہرایا تھا۔ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ (کپتان)، مارنس لبوشین، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشیئس، شان ایبٹ، ایڈم زامپا، اسپینسر جانسن شامل ہونگے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ریان رکلسن (وکٹ کیپر)، ٹونی ڈی زوری،ہینرک کلاسن، ٹیمبا باووما (کپتان)، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشَو مہاراج، کاگیسو ربادا، لنگی نگیدی پر مشتمل ہوگی۔

اب تک آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 110 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں،جنوبی افریقہ نے 55 جبکہ آسٹریلیا نے 51 میچز جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز برابر رہے، جبکہ 1 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

Related Posts