چیئرمین تاجر اتحاد عتیق میر نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Atiq Mir is expressing concern over the tax system

کراچی: چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کاروباری مراکز شام چھ بجے بند کرنیکا فیصلہ نامناسب قراردیتے ہوئے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت مانگ لی۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحادعتیق میر نے کہا ہے کہ کورونا کی آڑ میں تاجروں اور عوام کو بلیک میل کرنے والے مافیا اور کالی بھیڑوں پر نظر رکھی جائے، کاروباری مراکز شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ غیرمناسب رات آٹھ بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے۔

اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی صرف اتوار تک محدود رکھی جائے، حکومتی سطح پر تاجروں کو مفت ماسک تقسیم ماسک کیئے جائیں،پولیس اور انتظامیہ کو تاجروں کے خلاف بلاجواز جرمانوں سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کے دوران کاروبار کے اوقات تبدیل کردئیے گئے۔محکمۂ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت نئی ایس او پیز پر عمل درآمد 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں اسٹاف کو کم کرکے 50 فیصد تک لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت آدھے ملازمین روٹیشن کے تحت گھر سے کام کریں گے جبکہ انڈور شادی کی تقریبات پر پابنندی عائد کردی گئی ہے۔

شادی ہالز شادی کی تقریبات باہر منعقد کریں گے جہاں صرف 200 تک مہمان تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، ضلع شرقی کی حالت سب سے زیادہ خراب

شادی کی تقریب رات 9 بجے تک جاری رہ سکے گی تاہم اس دوران بوفے سروس پر پابندی ہوگی۔ سندھ میں سینما، مزارات اور جم بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا جس کے تحت مارکیٹس، شاپنگ سینٹر اور دکانیں شام 6 بجے بند کرنا ہوں گی۔

Related Posts