چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ملک کو درپیش چیلنجز سے ملکر نمٹنے کی ضرورت پر زور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman Senate
THE GUARDIAN

ملتان :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ملتان میں عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخلوط حکومت ملکی مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا، یہ عوام کی حمایت تھی جس نے انہیں وزیر اعظم اور اب سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین کے عہدے سے قوم کی خدمت کرنے کے قابل بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کسی ایک پارٹی کیلئے ان مشکلات سے نمٹنا ممکن نہیں ہے، اس لئے تمام سیاسی جماعتیں ملکر ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی حکومتی اتحاد کے تعاون سے چند قبل چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے بطور چیئرمین سینیٹ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

Related Posts