کراچی: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، صادق سنجرانی کی معروف صنعتکار میاں انور صادق منو کے گھر آمد چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سینیٹر بابر اور عابد حسن بھی موجود ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے معروف صنعتکار میاں انور صادق منو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ معروف صنعتکار میاں انور صادق کے انتقال پر دل گرفتہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مالک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے لواحقین اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ندیم منو اور جاوید اختر سے میاں انور صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
مزید پڑھیں:وزیر خارجہ اور وزیر ریلوے کاطیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار