بلدیہ وسطی میں اسپرے مہم جاری، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ریحان ہاشمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman rehan hashmi visit different areas in dmc central

کراچی :حکومت علماء کرام اور طبی ماہرین کی مشاورت سے رمضان مبارک کے حوالے سے جامع اقدامات کرے،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے دینی فرائض اور عبادات کریں،بلدیہ وسطی کا ریسکیو عملہ مساجد و امام بارگاہوں میں جراثیم کُش ادویات کے اسپرے کے کام میں مصروف ہے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حکومت رمضان المبارک کے حوالے سے جامع اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی آگاہی کے لئے واضع ہدایات جاری کرے۔

حکومت کو چاہیے کہ علماء کرام کی مشاورت سے رمضان مبارک کے حوالے سے پالیسی وضع کرے تاکہ عوام اس ماہ مبارک میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے دینی فرائض اور عبادات کرسکیں۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی میونسپل کمشنر محمد فہیم خان کی ہدایت پر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کا عملہ رمضان المبارک کے حوالے سے ضلع وسطی میں مساجد و امام بارگاہوں اور ان کے اطراف جراثیم کُش ادویات کے اسپرے کے کاموں میں مصروف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کُش اسپرے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس سلسلے میں ریسکیو عملے نے جامع مسجد شہدا لیاقت آباد 10 نمبر۔ جامع مسجد ریاض الجنت بی ایریا لیاقت آباد۔ جامع مسجد اقصی لیاقت آباد۔ اہلسنت بریلوی ٹرسٹ بی ایریا لیاقت آباد میں جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا۔

مزید پڑھیں:چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

ڈائریکٹر ریسکیو داور عباس کی زیر نگرانی ریسکیو عملے نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیزفیڈرل بی ایریا بلاک 16 کے ایمرجنسی اور جنرل وارڈ میں جراثیم کُش اسپرے کیا۔

Related Posts