ملک میں بادشاہت نہیں، شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بادشاہت نہیں، شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی
ملک میں بادشاہت نہیں، شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بادشاہت کا نظام رائج نہیں، ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم کسی صورت عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ2NzksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDY3OSAtINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2qnbkiDaqdizINix24HZhtmF2Kcg2qnbkiDaqdin2LrYsNin2Kog2qnYsyDYrdmE2YLbkiDYs9uSINmF2LPYqtix2K8g24HZiNim25LYjCDYqtmB2LXbjNmE24wg2LHZvtmI2LHZuSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ2ODYsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvcHRpLWNvbnN0aXR1ZW5jeS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7bjCDZuduMINii2KbbjCDaqduSINqp2LMg2LHbgdmG2YXYpyDaqduSINqp2KfYutiw2KfYqiDaqdizINit2YTZgtuSINiz25Ig2YXYs9iq2LHYryDbgdmI2KbbktiMINiq2YHYtduM2YTbjCDYsdm+2YjYsdm5Iiwic3VtbWFyeSI6Iti52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqIDIwMjQg2YXbjNq6INit2LXbgSDZhNuM2YbbkiDaqduSINmE24zbkiDYp9mF24zYr9mI2KfYsdmI2rog2qnbjCDYrNin2YbYqCDYs9uSINis2YXYuSDaqdix2KfYptuSINqv2KbbkiDaqdin2LrYsNin2Kog2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2qnbjCDYp9iz2qnYsdmI2bnZhtuMINqp2Kcg2YXYsdit2YTbgSDZhdqp2YXZhCDbgdmIINqv24zYpyDYp9mI2LEg2KfZk9iu2LHbjCDYsdmI2LIg2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2KrYrdix24zaqSDYp9mG2LXYp9mBINqp25Ig2YXYqti52K/YryDYp9mF24zYr9mI2KfYsdmI2rog2qnbkiDaqdin2LrYsNin2Kog2YXYs9iq2LHYryDbgdmI2KbbkiDbgduM2rrblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

گفتگو کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔ ہماری شروع سے درخواست تھی کہ ریٹرننگ افسر عدلیہ سے لیے جائیں۔ یہاں بادشاہت کا راج نہیں ہے۔

ملک بھر میں کاغذاتِ نامزدگی پرالیکشن کمیشن کے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمارے 380کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو گئے، بعض لوگوں کے کاغذات تکنیکی بنیاد پر مسترد ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر جس نے اعتراض کیا، اسے علم نہیں تھا کہ اس کا اعتراض کیا ہے۔ اس کے خلاف درخواست پر عدلیہ سے مداخلت کی امید ہے۔

بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ عمران خان سے ٹکٹس کے متعلق مشاورت نہیں ہوئی، جیل اتھارٹی کہتی ہے کہ منگل اور بدھ کو مشاورت ممکن ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے 550کاغذات مسترد ہوئے۔ زیادہ تر ہمارے مسترد ہوئے ہیں۔ 

Related Posts