کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران امریکا میں دو الگ الگ کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔
ایئر پورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ واپس آکے آزاد کشمیر میں دوبارہ انتخابی مہم چلائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو کے دورہ امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول زرداری امریکی چاپلوسی سے اقتدار چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ویوو جدید ایس 10 سیریز کے موبائل فون 15 جولائی کو متعارف کرائے گا