رمیز راجہ کی ہالینڈ کے سفیر سے ملاقات، پاک ہالینڈ ون ڈے سیریز پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی کی ہالینڈ کے سفیر سے ملاقات
چیئرمین پی سی بی کی ہالینڈ کے سفیر سے ملاقات

لاہور: ہالینڈ کے سفیر کی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک ہالینڈ ون ڈے سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ کی قذافی اسٹیڈیم میں واقع پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات  میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود  تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز خطرناک بیماری میں مبتلا

 ملاقات کے دوران ہالینڈ کے سفیر سے پاک ہالینڈ ون ڈے سیریز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رمیز راجہ نے ہالینڈ کے سفیر کو پاکستان کرکٹ بارے آگاہ کیا اور انہیں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کرایا۔

معلوم رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگست کے اوائل میں ہالینڈ  کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ممالک کے مابین پہلی مرتبہ دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

Related Posts