رمیزراجہ اوراسدعلی گورنربورڈ کے رکن نامزد،چیئرمین پی سی بی کاانتخاب ستمبرمیں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمیز راجہ اوراسد علی بورڈ آف گورنرزکے رکن نامزد، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ستمبر میں ہوگا
رمیز راجہ اوراسد علی بورڈ آف گورنرزکے رکن نامزد، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ستمبر میں ہوگا

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا جبکہ احسان مانی کی عہدے میں توسیع سے معذرت کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب آئندہ ماہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر، جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 36ویں چیئرمین کا انتخاب کرنے کیلئے گورنر بورڈ کا اجلاس 13 ستمبر کو پیر کے روز طلب کر لیا۔

الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عظمت سعید نے یہ فیصلہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کیے گئے ایک اجلاس کے دوران کیا جس کے بعد 13 ستمبر کو بورڈ آف گورنر کا اجلاس منعقد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ 3 سال کیلئے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا جس کے بعد رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسد علی خان کے مقابلے میں رمیز راجہ کو عوامی سطح پر کرکٹ، تجزیہ کاری اور کمنٹیٹر شپ کا زیادہ وسیع تجربہ ہے اور وہ عوام میں بے حد مقبولیت رکھتے ہیں جس کے باعث ان کے چیئرمین منتخب ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

رمیز راجہ اور اسد علی خان کے علاوہ بورڈ آف گورنرز میں عاصم واجد جواد، عارف سعید، عالیہ ظفر اور جاوید قریشی شامل ہیں جو آزاد اراکین کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو کرکٹ بورڈ وسیم خان بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس میں خراب کارکردگی کی ذمہ دار پی او اے ہے۔پی ایس بی

Related Posts