کراچی: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو اٹھانے کے کاموں کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔
ضلع غربی میں صوبائی وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر نے عید کے دوسرے روز آلائیش اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کیا۔
چیئرمین بلدیہ غربی نے ملاقات کی اور بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں کے حوالے سے بریف کیا کہ مختلف یونین کمیٹیوں میں مشینری اور گاڑیوں کی کمی کی شکایات سے آگاہ کیا ۔
صوبائی وزیر سے محکمہ سولڈ ویسٹ کے موجود افسران کو شکایات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات کیں اور کہا کہ روزانہ اٹھائے جانے والے کچرے کے عمل میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
میئر کراچی سے چیئرمین بلدیہ غربی نے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور صفائی ستھرای کی گھمبیر صورتحال سے آگاہ کیا ،ملاقات کے بعد مختلف پوائنٹ کامعائینہ کرتے ہوئے کہا کہ سولڈویسٹ کی عدم توجہی کے باعث ضلع غربی کی عوام سخت ناراضگی کا اظہار کررہی ہے ۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے چیئرمین اظہار احمد خان نے بتایا کہ ضلع غربی کے منتخب نمائندے محکمہ سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں مگر موصولہ شکایات کا محکمہ کی جانب سے ازالہ نہیں کیا جارہا گلی گلی آلائیش موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بلدیہ کورنگی کے بروقت اقدامات، آلائشیں کوٹھکانے لگا دیا گیا،نیئر رضا