کراچی: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سیدنیئر رضا نے ڈی ایم سی کورنگی کے طلبہ کو آن لائن تعلیم دینےکے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا ۔
اس سسٹم کے تحت تمام طلباء و طالبات اپنے اسائنمنٹس آن لائن حاصل کر سکیں گے اورجمع بھی کرا سکیں گے اور اپنے اساتذہ کرام سے رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
افتتاح کے موقع پر چیئرمین نیئر رضا نے کہا کہ تعلیم ہمارے بچوں کا حق ہے اور ہم نے اس لاک ڈاون میں جدید طرز تعلیم کی فراہمی کے لیے آن لائن تعلیم کی سہولت ڈی ایم سی کورنگی کے زیر انتظام تمام اسکولوں کو فراہم کردی ہے۔ اس سے طلبا و طالبات کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:بلڈ ڈونیشن کیمپس کا قیام لائق تحسین اقدام ہے ،الدین احمد خان