چیئرمین بلدیہ وسطی نے راجپوت کالونی میں خواجہ سراؤں کو راشن پہنچادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین بلدیہ وسطی نے راجپوت کالونی میں خواجہ سراؤں کو راشن پہنچادیا
چیئرمین بلدیہ وسطی نے راجپوت کالونی میں خواجہ سراؤں کو راشن پہنچادیا

کراچی: چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ دین اسلام کا بنیادی درس،غریبوں، ضرورتمندوں کی مدد اور دلجوئی کرنا ہے۔ اسلام خیر خواحی کا مذہب ہے اسلام میں حقو ق العباد کی بڑی اہمیت ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وحد ت امت اور نیکی کمانے کے مواقع دوسرے مہینوں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے راجپوت کالونی میں ضرورت مند خواجہ سراؤں کے گھروں پر اناج پہنچانے اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا مظلوم ترین طبقہ ہے حکومت ان کو روز گار فراہم کرے تاکہ یہ لوگ با عزت طریقے سے گزر بسر کرسکیں اور کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔

حق پرست منتخب نمائندے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بلا تفریق رنگ و نسل و قومیت فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزاروں ضرورت مندوں کے گھروں تک راشن اور غذائی اجناس پہنچائی جارہی ہے۔اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مندوں کی دہلیز تک تحفہ افطار کی ترسیل کا کام بلا تعطل جاری ہے۔

Related Posts