چیئرمین بلدیہ غربی نے چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین بلدیہ غربی نے چاروں زونز میں رین ایمرجنسی نافذ کردی
چیئرمین بلدیہ غربی نے چاروں زونز میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی سینٹرز تمام ضروری سازوسامان بمعہ ہلکی و بھاری مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس24گھنٹے فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد،صداقت حسین،پارلیمانی لیڈر اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوران برسات عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس پر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔ اورنگی،کیماڑی،بلدیہ، سائٹ اور سرجانی میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

اس موقع پر موجود افسران نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین کو بتایا کہ چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی سینٹرز افسران کی نگرانی میں فعال کردئیے گئے ہیں۔

ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سینٹرز پرچاق وچوبند عملہ بمعہ تمام ضروری سازوسامان 24گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے دستیاب ہونگے۔

Related Posts