بلیک پینتھر کے اداکار چیڈ وِک بوسمین کینسر سے جنگ کے دوران انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلیک پینتھر کے سیاہ فام اداکار کینسر سے جنگ کے دوران انتقال کر گئے
بلیک پینتھر کے سیاہ فام اداکار کینسر سے جنگ کے دوران انتقال کر گئے

لاس اینجلس: بلیک پینتھر نامی مشہورِ زمانہ فلم کے سیاہ فام اداکار چیڈ وِک بوسمین 43 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 43 سالہ چیڈ وِک بوسمین بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے اور سن 2016ء سے موذی بیماری سے جنگ میں مصروف رہے۔ 4 سال تک کینسر سے جنگ کے بعد سیاہ فام اداکار اِس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیاہ فام اداکار کی وفات کا اعلان آج کیا گیا جبکہ اداکار چیڈ وک بوسمین کینسر کے علاج کے دوران سرجری اور کیمو تھراپی کروا کر بھی فلموں میں اداکاری میں مصروف رہے۔طبی معالجین کے مطابق  کینسر چوتھے اسٹیج میں داخل ہوگیا تھا۔

بلیک پینتھر کے ساتھ ساتھ سیاہ فام اداکار چیڈ وک بوسمین نے مارشل، ڈا 5 بلڈز اور بلیک باٹم نامی فلموں میں کام کیا جن میں سے بلیک باٹم جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ چیڈ وک بوسمین ساؤتھ کیرولینا میں 1976ء میں پیدا ہوئے۔

قبل ازیں چیڈ وک بوسمین نے مختلف مشہور فلموں میں کام کیا جن میں مارول سینماٹک یونیورس کی ایونجرز، اینڈ گیم، کیپٹن امریکا سول وار اور بلیک پینتھر شامل ہیں جس نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں 7 نامزدگیاں حاصل کیں۔

آخری فلم بلیک پینتھر کے بعد چیڈ وِک کو لاحق کینسر کی موذی بیماری حتمی اسٹیج میں داخل ہوچکی تھی اور معالجین نے سیاہ فام اداکار کو جواب دے دیا تھا جس پر سوگوار ساتھی اداکاروں نے چیڈ وِک بوسمین کو الوداعی پیغامات دینا شروع کردئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  قسمت پر یقین سہی، محنت کی قائل ہوں،نیلم منیر

Related Posts