‘کپتان چپل’ بنانے والے چچا نور دین کا ‘رہائی چپل’ بنانے کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ایم ایم

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر کپتان چپل بناکر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے پشاور کے جفت ساز چچا نور دین نے اب عمران خان رہائی چپل لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور کے جفت ساز چچا نور دین نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے کپتان چپل کے نام سے پشاوری چپل کی برانڈ لانچ کی اور ان کی بنائی ہوئی چپل عمران خان نے بطور وزیر اعظم ملک اور بیرون ملک ہر جگہ بڑے شوق سے استعمال کی۔

کپتان چپل مارکیٹ میں آنے اور عمران خان کی جانب سے پسندیدگی کی سند ملنے کے بعد چچا نور دین کی جفت سازی کی دکان ملکی اور عالمی سطح کی مشہور شخصیات کی توجہ کا مرکز بنی۔

اب تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی پشاور زلمی فرنچائز کے کوچ اور مینٹور ڈیرن سیمی، برطانوی باکسر عامر خان سمیت متعدد مشہور شخصیات چچا نور دین سے چپلیں بنوا چکی ہیں۔

کپتان چپل کی لانچنگ کے بعد عمران خان اڈیالہ جیل منتقل ہوئے تو چچا نور دین ایک بار پھر اس وقت عمران خان کے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے “چپل 804” کے نام سے نئی برانڈ متعارف کرائی۔

چپل 804 کو بھی کپتان چپل کی طرح مقبولیت حاصل ہوئی، جس کے بعد اب چچا نور دین نے عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کی مناسبت سے خان رہائی چپل بنانا شروع کر دی ہے۔

عمران خان کیسی چپل پسند کرتے ہیں؟

اس سوال پر کہ عمران خان کی پسندیدہ چپل کی کیا خصوصیات ہیں، ایک انٹرویو میں چچا نور دین نے عمران خان کی پسندیدہ چپل کی تفصیل بتائی۔

چچا نور دین کے مطابق کپتان چپل موٹے سول کی ہوتی ہے، اس کا لیدر نرم ہوتا ہے اور اس کی سلائی مکمل ہاتھ سے ہوئی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی چپل کا کلر براؤن ہوتا ہے، تاہم وہ بلیک کلر کی کپتان چپل بھی شوق سے پہنتے ہیں۔

Related Posts