راولپنڈی: سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے پاک فوج نے 6 ستمبر کو یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب اور بارشیں، لائیو اسٹاک شعبے کو اربوں روپے کا نقصان