پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے، چیف کرکٹ آسٹریلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے، چیف کرکٹ آسٹریلیا
پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے، چیف کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے، اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

نک ہاکلے نے کہا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے تاہم دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ سے قبل شاہین آفریدی نے کیا کہا تھا؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلیے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Related Posts