حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینٹ انتخابات، سندھ میں سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کردیا
سینٹ انتخابات، سندھ میں سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کردیا

اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیاہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ سے کرانے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ سے کرانے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کروانے کی تجویز پیش کی تاہم انہوں نے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کی تجویز کی مخالفت کی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تجویز پیش کی کہ انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن سے بات کی جائے۔

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن سے بات چیت کو تیار ہیں، اپوزیشن سے بات چیت کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کیسز ختم کیے جائیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت دی رکھی ہے جبکہ اپنے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 31 دسمبر تک استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اعلان کرچکے ہیں کہ 31 جنوری تک استعفے نہیں دیے تو یکم فروری کو مارچ کا اعلان کریں گے اور استفعے ساتھ لیکر جائیں گے۔حکومت کو گھر تک پہنچائیں گے۔

Related Posts