ضلع وسطی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محبوب شاہ کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری نیند کیوں خراب کی"،ڈی آئی جی پولیس نے طلباء پرفحاشی کاجھوٹامقدمہ درج کرادیا"
میری نیند کیوں خراب کی"،ڈی آئی جی پولیس نے طلباء پرفحاشی کاجھوٹامقدمہ درج کرادیا"

کراچی: فیڈرل بی انڈسٹریل ایئریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ 10 سال سے منشیات فروشی میں ملوث محبوب شاہ گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا،جس کی گرفتاری آج عمل میں آئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ منشیات فروش محبوب شاہ ولد شیر افضل پچھلے 10 سال سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔

مُلزم پہلے بھی کئی بار منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر لیاری ایکسپریس وے کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 6/9 بی کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 206/2020 درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے دوران ملنے والی معلومات کی روشنی میں اس کے ساتھیوں کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts