کرپٹو کرنسی کے نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے مرکز قائم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

میڈرڈ: دی بیلنس نامی ایک بحالی مرکز نے کرپٹو کرنسی کے نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بحالی مرکز چار ہفتوں تک مساج، یوگا اور تھراپی کے ذریعے کرپٹو ٹریڈنگ کے عادی افراد کا علاج کرے گی۔ حالیہ برسوں میں، عالمی کرپٹو کمیونٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیاتی فرم Triple-A کا اندازہ ہے کہ 2023 تک دنیا بھر میں 420 ملین سے زیادہ کرپٹو ہولڈرز ہیں۔ “دی بیلنس” بحالی مرکز کی طرف سے کرپٹو کے نشئیوں کے علاج کیلئے 75 ہزار ڈالر (تقریباً دو کروڑ 64 لاکھ روپے) کی فیس مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت، کرپٹو کرنسی کے لین دین سے متعلق حکومت کی اہم پیش رفت

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک کلائنٹ نے مرکز میں شکایت کی کہ وہ کرپٹو ٹریڈنگ کی خواہش کو چھوڑنے سے قاصر ہے، یہ شخص کرپٹو ٹریڈنگ پر ہر ہفتے زیادہ سے زیادہ دو لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کررہا تھا۔

رپورٹ میں ایک گمنام ری ہیب کلائنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس نے بے خوابی اور رات کو بے چینی کی شکایت کی۔ اس نے کہا کہ طویل سفر کی پروازوں پر جانے سے پہلے مجھے پسینہ آجاتا تھا کیونکہ میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرپاتا تھا۔

تاہم بیلنس پہلا بحالی مرکز نہیں ہے جس نے کرپٹو ٹریڈنگ کی لت کو مروجہ عام نشوں کی اقسام جیسے شراب نوشی اور منشیات پر انحصار، کو تسلیم کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں کیسل کریگ ہسپتال 2018 سے ‘ہائی ایڈرینالین’ مریضوں کے درمیان کرپٹو سے متعلقہ لت سے لڑنے کے لیے خدمات پیش کررہا ہے۔

کوائن ٹیلی گراف کے مطابق یہ سہولت پہلے ہی سو سے زیادہ ایسے کلائنٹس کا علاج کرچکی ہے جو کرپٹو سے متعلق جوئے کے مسائل کے عادی تھے۔

 

Related Posts