امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے بات چیت
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے بات چیت

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے بات کی۔

امریکی سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی کوششوں اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں پاک فوج کی کمان سنبھالی، سابق آرمی چیف کی 29 نومبر کوان کی چھ سالہ توسیعی مدت ختم ہو گئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا

الوداعی تقریب میں نئے تعینات ہونے والے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ“حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ (جنرل عاصم منیر) ایک پیشہ ور، قابل اور اصول پسند افسر ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں فوج کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔

Related Posts