کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سنسر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سنسر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سنسر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

نئی دہلی: بھارت میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کا مطالبہ کرنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اکثر مسلمانوں اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت سے خود ان کے ملک کے عوام بھی بیزار ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ملک میں رہنے والی سکھ برادری کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

جس کی وجہ سے ان کے خلاف کئی شکایتیں درج کی جاچکی ہیں۔اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تو متنازع ٹوئٹس کرنے کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے اب ان کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی سینسر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی حال ہی میں زہر آلود سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان،کترینہ کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوں گے؟ ارپیتا نے وجہ بتادی

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts