کراچی :فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے باوجود ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 20.09 فیصد اضافہ ہوا۔
سیمنٹ مہنگا ہونے سے تعمیراتی لاگت بڑھنے کے باعث متوسط طبقے کی گھر بنانے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست 2020 سے لے کر 5 اگست 2021 کے دوران اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی قیمت 553 سے بڑھ کر 667 روپے ، راولپنڈی میں 552 سے بڑھ کر664 روپے، سیالکوٹ میں 525 سے بڑھ کر 670 روپے ، لاہور میں 530 سے بڑھ کر 680 روپے ، فیصل آباد میں 505 سے بڑھ کر 650 روپے ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے پر اسٹاف سے 500روپے تک یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے