ملک میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تقریباََ 30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان اور سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور سوات کے علاقوں میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہورہے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی ہے۔
ہزاروں لوگ جن کے گھر سیلاب کی نذر ہوگئے وہ اب فوجیوں، مقامی آفات سے نمٹنے والے کارکنوں اور رضاکاروں کے ذریعہ بچائے جانے کے بعد، اپنے سیلاب زدہ دیہاتوں اور قصبوں سے کئی کلومیٹر دور خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
ایسے حالات میں جہاں پاکستانی قوم شدید رنج میں مبتلا ہے وہیں شوبز ستارے بھی افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور عوام سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپیل کررہے ہیں: