پاکستان کے نامور فنکاروں اور مشہور شخصیات نے کوئٹہ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے، پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بم دھماکے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے دعا کی کہ کوئٹہ، بلوچستان اور پاکستان کو استحکام حاصل ہو۔ فخرِ عالم نے کہا کہ دہشت گرد گزشتہ 10 سال سے ہمارے حوصلوں کو آزما رہے ہیں۔
فخرِ عالم نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملے ہمیں اپنے معاشی اہداف، ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے سے روکنے کیلئے ہیں لیکن ہم رکیں گے نہیں۔ میں ہر ایک کی حفاظت کیلئے دُعا کرتا ہوں۔
Stay strong Quetta, stay strong Balochistan, stay strong Pakistan..they have tested our resolve with terrorism for a decade.These cowardly attacks are to stop us from achieving our economic goals, our progress & prosperity but we won’t stop. Prayers for everyone’s safety. #Quetta
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) April 21, 2021
کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا ملک طویل عرصے سے ایسے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جو حیوانی طرزِ عمل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہماری نیک خواہشات کوئٹہ دھماکے کے متاثرین کیلئے ہیں۔
– Our country has suffered far too long at the hands of deluded individuals who represent nothing but inhumanity. My family and I send our condolences, respect and amity to the victims and their loved ones of this unspeakable attack in #Quetta #Pakistan
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) April 21, 2021
نجی نیوز چینل پر ٹاک شو کی میزبان غریدہ فاروقی نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کر لی ہے، وزیرِ داخلہ کا الزام ہے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے تو کیوں ہم بھارت سے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں؟
غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے دیگر اقوام کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی دعوت کیوں دی جارہی ہے؟ اور خفیہ مذاکرات کیوں کیے جاتے ہیں؟ وجہ بتائی جائے۔
While TTP has claimed responsibility for #QuettaBlast , Interior Minister blames India to be behind. Basic Q : Why are then we keen to establish cordial relations with India ????????, requesting other nations for mediation and holding secret talks! What for!?
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) April 21, 2021
گلوکار ابرار الحق نے کوئٹہ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے تمام ہلالِ احمر رضا کاروں کو جیکٹس پہن کر دھماکے کے مقام تک پہنچ کر خون کے انتظام سمیت متاثرین کی ہر ممکن مدد کی درخواست کی۔
All Quetta Red Crescent volunteers plz wear your jackets and rush to the blast site and nearest hospitals to support patients, arrange blood and extend all possible help.#Quetta
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) April 21, 2021
کرکٹر انور علی خان نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
May Allah Protect our Beloved ???????? Ya Allah Raham Thoughts and Condolence with the people of #Quetta
— Anwar Ali Khan (@realanwarali48) April 21, 2021
یہ بھی پڑھیں: کنگنا نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کیلئے سخت سزا تجویز کردی