اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک طویل عرصے کے بعد پورے ملک اور مسلم دنیا میں ایک ہی روز عید منانے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہی روز پورے ملک میں عید مناکراتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے رواں سال روایتی انداز میں عید نہیں منا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 3 دن پہلے ہی اتوار 24 مئی کو عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے اس جدید دور میں ہر چیز واضح ہوجاتی ہے اس لئے چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں عید الفطر کل 24 مئی کو ہی ہوگی، فواد چوہدری اپنی بات پر قائم