جنگ بندی: ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی خارجہ سیکریٹری کو غدار قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ceasefire backlash: Extremists declare Indian foreign secretary a traitor
(Image: The Economic Times)

بھارت کے ہندو انتہاپسندوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے پر بھارتی خارجہ سیکریٹری کو غدار قرار دے دیا ہے۔

بھارتی قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے حامی شدت پسندوں نے بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کو اس وقت غدار کہا جب انہوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

ادھر بھارتی سیاستدانوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مسری سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنے والے سویلین افسران پر ذاتی حملوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی اور اگر کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی سختی سے پاسداری کی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کو پاکستان کی طرف سے مناسب جواب دیا گیا ہے اور سندھ طاس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔

Related Posts